ہیر ریمونگ کریموں

غیر ضروری بال نہ صرف دکھنے میں برے لگتے ہیں بلکہ غرابی صحت کی وجہ بھی ہوتے ہیں ۔ غیر ضروری بال جیسے چہرے ، ہاتھ ، پاؤں پر نکلتے ہیں اور اکثر عورتوں کو اس مسئلہ کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان غیر ضروری بالوں کی وجہ جسم میں موجود ہرمونس کی کمی یا زیادتی کا نتیجہ ہوتی ہے اس کے ساتھ عورت کے ایام ماہواری میں تعطل ، یا پھر حمل کی وجہ سے بھی اس مسئلہ کا سامنا کر نا پڑ سکتا ہے ۔ اس کو دور کرنے کے جہاں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ہوتا ہے وہاں کچھ دیسی طریقے بھی ہے جس کے ذریعے ان بالوں سے ہمیشہ کے لئے جان چھڑائی جاسکتی ہے ۔

اس میں آپ سیکھ سکتے ہیں کہ غیر ضروری بالوں سے کیسے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ کیکر کا درخت عمومی طور پر ہر جگہ پایا جا تا ہے ۔ اس میں ایک خاص موسم میں پھلیاں لگتی ہے جو کہ دیکھنے میں مٹر کی پھلیوں جیسی ہوتی ہے ۔ اس میں قدرتی طور پر پانی پایا جاتا ہے اور اس میں ایسا مادہ پایا جاتا ہے جو کہ بالوں کو زائل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

بنانے کا طریقہ
ان پھلیوں کو تھوڑی مقدار میں تھوڑ لیں پھر اس کو اتنا کوٹے کہ اس کی چٹنی جیسی شکل بن جائے اس میں کچھ بھی شامل نہیں کرنا اور نہ ہی پانی ڈالنا ہے ۔ جب اس کی شکل چٹنیہ جیسی ہو جائے تو اس کو رات کو سونے سے پہلے جس کے بالوں سے نجات حاصل کرنی ہے اسے اچھی طرح صاف کر لے یعنی بال اتار لیں اس کے بعد اس چٹنی کا لیپ کر دے ۔ مسلسل چار دن تک اس کا لیپ کرے اس کے بعد نہیں کرنا ۔ .اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ اس کے استعمال کے بعد پھر کبھی بھی اس جگہ پر بال نہیں اگے گیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے