کیا مسلم لیگ ن کے رہنما صرف ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں؟

کیا مسلم لیگ ن کے رہنما صرف ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں؟

چوہدری نثار نے شاید اپنی بات میں وزن ڈالنے کے لیے یہ بھی بتایا کہ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنی تقریر میں بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے حکومتی ارکان کے بیانیے کے برعکس دنیا سے ‘ڈو مور’ کا مطالبہ کیا۔

تو کیا یہ محض مسلم لیگ کے موجودہ اور ناراض رہنماؤں کے درمیان ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش میں دیے گئے بیانات ہیں یا حکمران جماعت کے اندر ایک بہت حساس موضوع پر پالیسی بحث کا حصہ؟

حکمران جماعت کے بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بحث میں دونوں عناصر موجود ہیں۔ یہ بات بظاہر درست ہے کہ چوہدری نثار اپنے ان سابق ساتھیوں پر تنقید کا موقع سمجھتے ہوئے اس موضوع کو استعمال تو کر رہے ہیں لیکن اس موقعے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ مسلم لیگ کے اندر جاری بحث میں بھی بن بلائے مہمان کی طرح اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔

بحث یہ ہے کہ نواز شریف 1997 کے انتخابات کی طرح 2018 کے عام انتخابات میں جن موضوعات کو اپنے انتخابی مہم کا حصہ بنانا چاہتے ہیں ان میں اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات بنانا بھی شامل ہے جبکہ حکمران جماعت میں شامل بعض لوگ اس موضوع کو انتخابی ایشو بنانے کے مخالف ہیں۔

تو یہ محض اتفاق یا زبان پھسلنے کا معاملہ نہیں ہے بلکہ حکمران جماعت کی سوچی سمجھی رائے ہے کہ ملک میں ان شدت پسند گروہوں کے لیے زمین تنگ کرنا ہو گی جو پاکستانی سرزمین دوسرے ملکوں میں دہشت گردی کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ نا صرف ایسا کرنا ہو گا بلکہ ایسا کرنے کا اعلان بھی کرنا ہو گا۔ یہ اعلان صرف عالمی برادری کے لیے نہیں بلکہ پاکستانی ووٹروں کے سامنے بھی کرنا ہو گا۔

پاکستانتصویر کے کاپی رائٹAFP
Image captionچوہدری نثار کے ساتھیوں کو بھی اندازہ نہیں تھا کہ سابق وزیر داخلہ اتنے حساس قومی معاملے کو استعمال کرتے ہوئے خواجہ آصف کو نیچا دکھانے کی کوشش کریں گے۔

دلچسپ صورتحال یہ ہے کہ مسلم لیگ کی اس زیر تعمیر پالیسی کے خلاف پہلی آواز بھی مسلم لیگ کے اندر سے آ رہی ہے۔ اور ایسے رہنما کی طرف سے آ رہی ہے جو حال ہی میں حکومت سے اپنا رستہ الگ کر چکے ہیں گو کہ پارٹی سے وہ ابھی تک الگ نہیں ہوئے۔

یہاں ایک نئی بحث بھی چل نکلی ہے کہ چوہدری نثار کے اس حکومت مخالف محاذ میں انہیں مسلم لیگ کے اندر سے کتنے رہنماؤں اور ارکان پارلیمنٹ کی حمایت حاصل ہے۔

بدھ کو چوہدری نثار کی قومی اسمبلی میں اسی موضوع پر تقریر کے دوران بجنے والے ڈیسک بتا رہے تھے کہ سینیئر لیگی رہنما اس راہ کے اکیلے مسافر نہیں ہیں۔

You May Also Like

2 thoughts on “کیا مسلم لیگ ن کے رہنما صرف ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے