کل کسی آئینی ادارے کے سربراہ کوبھی جوتا پڑ سکتا ہے،طلال چوہدری

کل کسی آئینی ادارے کے سربراہ کوبھی جوتا پڑ سکتا ہے،طلال چوہدری کل کسی آئینی ادارے کے سربراہ کوبھی جوتا پڑ سکتا ہے،طلال چوہدری

لاہور(نیوزڈیسک): وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے خبردار کیا ہے کہ آج سیاستدانوں کوجوتے پڑ رہے ہیں، کل کسی آئینی ادارے کے سربراہ کوبھی جوتا پڑ سکتا ہے، جوتے پھینکنے اور مارنے کی غلط روایت ہے اس کی مذمت کرتا ہوں،اس کے خلاف قانون سازی کی جانی چاہیے۔ انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پرجوتا پھینکے جانے کے

واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ آج سیاستدانوں کوجوتے پڑ رہے ہیں۔ کل کسی آئینی ادارے کے سربراہ کوبھی جوتا پڑ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئینی اداروں کے افراد کیخلاف بھی ایسا احتجاج ہوا توکیا ہوگا؟ انہوں نے کہاکہ جوتے پھینکنے اور مارنے کی غلط روایت ہے اس کی مذمت کرتا ہوں۔طلال چوہدری نے کہاکہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے قانون سازی کی جانی چاہیے۔سیاسی جماعتوں کوایسے لوگوں کیخلاف اکٹھا ہونا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے