چوہدری نثار کی قسمت کا فیصلہ ہوگیا!

لاہور(ویب ڈیسک) معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے قریبی ن لیگی رہنماؤں کو کہہ دیا ہے کہ وہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو ٹکٹ دینے کی سفارش مجھ سے مت کریں۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور محمود خان اچکزئی کے

نظریات میں بہت فرق ہے۔اور اگر میاں محمد نواز شریف کہتے ہیں کہ ہم محمود خان اچکزئی کے ساتھ نظریاتی طور پر ایک ہیں تو پھر یہ بات میری سمجھ سے باہر ہے۔جس پر تبصرہ کرتے ہوئے معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار علی خان کا نظریہ بھی میری سمجھ سے باہر ہے۔میری اطلاعات کے مطابق نواز شریف نےاپنے ن لیگی رہنماؤں کو کہہ دیا ہے کہ میں نے چوہدری نثار علی خان کو ٹکٹ نہیں دینی، کوئی بھی مجھ سے چوہدری نثار علی خان کو ٹکٹ دینے کی سفارش نہیں کرے۔جب یہ بات چوہدری نثار کے علم میں آئی تو انہوں نے نواز شریف کے خلاف بولنا شروع کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے