پی ٹی آئی والوں کو خوشخبری سنا دی

کراچی (نیوزڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو کراچی کے حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی پیشکش کردی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق بلاول بھٹو نے پی پی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جلسے کے لیے کوئی اور جگہ ڈھونڈ لیں ۔ان کا کہنا ہے کہ

حکیم سعید گراؤنڈ میںہم نے جلسے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے لیکن تحریک انصاف کے کیمپ سے پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر پتھراؤ کیا گیا ،تحریک انصاف نے غلط رویہ اختیار کیا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسہ کر لیں ،کراچی ہمارا شہر ہے ہم کہیں بھی جلسہ کر سکتے ہیں۔بلاو ل بھٹو نے کہا کہ کراچی میں امن کے لیے پیپلز پارٹی جلسے کے لیے دوسری جگہ تلاش کر رہی ہے ۔واضح رہے کہ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان گزشتہ رات حکیم سعید گراؤنڈ میں تصادم ہو گیا تھا جس میں دونوں جماعتوں کے کئی کارکن زخمی ہو گئے تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے