پی ٹی آئی اور انتظامیہ میں ٹھن گئی

مینار پاکستان جلسے کی اجازت کے معاملے پر پی ٹی آئی اور انتظامیہ میں ٹھن گئی۔ پی ٹی آئی نے جلسے میں رکاوٹیں ڈالنے پر لاہورشہر بند کرنے کی دھمکی دیدی۔ پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد بھی جمع کرادی۔مینارپاکستان پر تحریک انصاف کا انتیس اپریل کاجلسہ تحریک انصاف اور انتظامیہ آمنے سامنے۔ تحریک انصاف کے رہنما شعیب صدیقی کی انتظامیہ کو بڑی دھمکی۔

اگر اجازت نہ ملی تو پھر حالات کی ذمہ دار انتظامیہ خود ہوگی۔ شعیب صدیقی کا کہنا ہے کہ ایسی صورتحال میں لاہور کو بند کرنے کی کال بھی دے سکتے ہیں۔ تحریک انصاف کی قیادت کاکہناہے کہ پی ایچ اے پبلسٹی کے لئے پیسے نہیں لے رہی۔ پبلسٹی لیٹر جاری کیا جارہاہے نہ مینارپاکستان میں سامان لے جانے کی اجازت ہے۔ اتنظامیہ کی طرف سے اجازت نہ دینے کے خلاف پی ٹی آئی کی پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد بھی جمع قرارداد میں کہاگیا ہے کہ حکومت غیر جمہوری اور غیر قانونی اقدامات پر اترآئی ہے۔ جلسے جلوس اور ریلیاں ہر جمہوری و سیاسی جماعت کا حق ہے فوری اجازت دی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے