پنجاب میں پیپلز پارٹی اپنے خاتمے کے قریب پہنچ گئی

 پنجاب میں پیپلز پارٹی اپنے خاتمے کے قریب پہنچ گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی پی پی کے اہم رہنما ندیم افضل چن نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیارلی۔ پنجاب میں پیپلز پارٹی اپنے خاتمے کے قریب پہنچ گئی ہے۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے سب سے متحرک رہنما ندیم افضل چن نے بھی اب پارٹی کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ندیم افضل چن سمیت حاجی افضل چن اور وسیم افضل

چن بھی تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ تینوں رہنما 8 اکتوبر کو منڈی بہاوالدین میں تحریک انصاف کے جلسے کے دوران شمولیت کا اعلان کریں گے۔ یہ حالیہ کچھ عرصے کے دوران پیپلز پارٹی کیلئے سب سے بڑا سیاسی ھچکا ہوگا۔نجی خبررساں ادارے نے دعویٰ کیاتھاکہ ندیم افضل چن عیدالفطرکے بعدپی ٹی آئی میں شمولیت اختیارکریں گے جوکہ اس وقت تودرست ثابت نہ ہوسکالیکن اب وہ محرام الحرام میں پی ٹی آئی میں شامل ہوسکتے ہیں۔انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ سابق صدر آصف علی ذرداری سے پارٹی معاملات میں اختلافات میں شدت آنے کے بعد کیا ۔پی پی پی کا باغی گروپ جس میں پشاور سے نور عالم اور پنجاب سے ندیم افضل چن ، امتیاز صفدر وڑائچ اور دیگر شامل ہیں کا مئو قف تھا کہ بلاول بھٹو پارٹی قیادت سنبھال کر عوامی رابطہ مہم شروع کریں تاکہ پی پی اپنی کھوئی مقبولیت دوبارہ حاصل کر سکے۔ جس سے بوجہ آصف علی ذردار ی پس و پیش کر رہے ہیں ۔ جس پر نور عالم اور امتیاز صفدر وڑائچ نے پیپلز پارٹی کو خیر باد کہہ دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے