پاکستان کی نئی سیال ایئر لائنز کی پروازیں جلد شروع ہوں گی

پاکستان میں نئی سیال ایئر لائنز جلد پروازیں شروع کردے گی۔ ذرائع کے مطابق سیال ایئر لائنز کم وبیش ایک درجن طیاروں کے ساتھ شروع ہوگی جن میں سے نصف طیارے ڈرائی لیز پر لئے جائیں گےجبکہ کچھ طیارے خریدے جائیں گے۔سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے قبل ازیں اپنی مدد آپ کے تحت سیالکوٹ

میں انٹرنیشنل ایئرپورٹ خود تعمیر کرا کر وہاں سے اندرون ملک کے علاوہ بیرون ملک پروازیں شروع کر رکھی ہیں۔اب سیالکوٹ کا کاروباری طبقہ سیال ایئر لائنز کے نام سے نئی ایئر لائن شروع کرنے کے انتظامات کرنے میں مصروف ہے۔

You May Also Like

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے