پاکستان میں عیدالفطر کس تاریخ کو ہوگی؟ اعلان کردیاگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سائنسی لحاظ سے 29 رمضان کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔۔رمضان المبارک کے گزرتے ایام کے ساتھ ساتھ اب ملک بھر میں شوال کے چاند سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوچکی ہیں اور اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے بھی پیشگوئی کردی ہے۔محکمہ موسمیات نے وزارت مذہبی امور کو شوال کے چاند کی عمر پر تفصیلات سے آگاہ کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سائنسی لحاظ سے 29رمضان کو چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، شوال کے چاند کی پیدائش 14جون کوشب 12:45 پر ہوگی اور سورج غروب ہونے کے وقت چاند کی عمر 19گھنٹے 3 منٹ ہوگی۔غروب آفتاب کے وقت سے چاند 39منٹ تک آسمان پر دکھائی دے گا اور سائنسی طور پر چاند کی عمر 26گھنٹے 42منٹ ہو تو وہ دکھائی دے سکتا ہے۔لہٰذا 29رمضان کو چاند کے نظر آنے کے امکانات کم ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے