ٹماٹرکی قیمتوں کو تو جیسے آگ لگ گئی

ٹماٹرکی قیمتوں کو تو جیسے آگ لگ گئی

کراچی/کوئٹہ: (نیوزڈیسک) ٹماٹر کی قیمتیں ایسی بے قابو ہوئی ہیں کہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہیں۔ کراچی اور لاہور کے بعد فیصل آباد میں بھی ٹماٹر 200 روپے فی کلو سے تجاوز کر گیا۔ کوئٹہ والے بھی 150 روپے کلو ٹماٹر خریدنے پر مجبور ہیں۔بے ذائقہ کھانوں کو ٹماٹر کے ذریعے ذائقہ دار بنانے کے خواہشمند شہری منڈی

سے خالی ہاتھ لوٹنے پر مجبور ہو گئے۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں ٹماٹر کی فصل آجکل آؤٹ آف سیزن ہے اور سارا انحصار افغانی اور خیبر پختونخوا کے ٹماٹر پر ہے۔وفاقی وزیر نے بھارتی ٹماٹر کی برآمد کا امکان مسترد کرتے ہوئے چند روز میں حالات بہتر ہونے کا امکان ظاہر کیا۔ادھر، کوئٹہ میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 100 روپے کے اضافے سے 150 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔ پریشان حال شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کی قیمت میں اضافے سے ان کی قوت خرید نے جواب دیدیا ہے اور اب وہ کھائیں تو کھائیں کیا؟سبزی کی دکانوں پر مٹر 240 روپے فی کلو، بھنڈی اور بند گوبھی 130روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہیں۔ سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا ٹماٹر دوسرے صوبوں میں بھیجا جا رہا ہے جس کی وجہ سے یہاں قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔

You May Also Like

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے