وہ سندھی وڈیرہ آیا مجھے اور میری بہن کو۔

کراچی (ویب ڈیسک)معروف پاکستانی اداکارہ وماڈل کومل عزیزجوبیرون ملک مقیم تھیں ۔اداکارہ جب واپس آئیں توانہیں زندگی کاسب سے بڑاجھٹکالگ گیا۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ و ماڈل کومل عزیز نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے مالک مکان نے انہیں، ان کی بہن اور ان کے چچا کو تشدد کا نشانہ

بنایا ہے، مالک مکان چونکہ سندھی وڈیرہ اور بہت ہی با اثر ہے اس لیے سب لوگ اس سے ڈرتے ہیں اور کوئی اس کے آگے بول نہیں سکتا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کومل عزیز نے روتے ہوئے بتایا کہ وہ کراچی میں ڈیفنس کے علاقے کے ایک فلیٹ میں سال بھر قبل منتقل ہوئے، مالک مکان کے رویے سے تنگ آکر انہوں نے جلد ہی مکان چھوڑ دیا لیکن اس نے ایڈوانس جمع کرائی گئی رقم واپس کرنے سے انکار کردیا اور جب اس رقم کا تقاضہ کیا گیا تو اس نے بد تمیزی کی۔کومل عزیز نے مزید بتایا کہ مکان چھوڑنے کے بعد جب وہ مکان کی چابی دینے گئیں تو مالک مکان نے ان کے چچا کے ساتھ بد تمیزی کی جبکہ انہیں بھی دھکے دیے اور ان کی بہن کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی چیخ و پکار پر اہل علاقہ اکٹھے ہوئے تو وڈیرہ موقع سے فرار ہوگیا ۔ ’ مالک مکان چونکہ سندھی وڈیرہ اور بہت ہی با اثر ہے اس لیے اسے یہی سب کرنا آتا ہے، سب لوگ اس سے ڈرتے ہیں‘۔

You May Also Like

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے