ونلڈ ٹرمپ نے اخلاقیات کی تمام حدیں پار کر دیں

ڈونلڈ ٹرمپ نے اخلاقیات کی تمام حدیں پار کر دیں، ہیلری کلنٹن کی مشیر ہما عابدین پر کونسا شرمناک الزام لگا دیا؟ امریکہ کا سر شرم سے جھکا دینے والی خبر آگئی واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہلیری کلنٹن کی مشیر ہماعابدین پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا

ہے کہ انہوں نے خفیہ پاس ورڈ غیرملکی ایجنٹوں کو دیے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ٹوئٹر پیغام میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بدعنوان ہما عابدین پر سیکیورٹی پروٹوکول نظر انداز کرنے کا الزام ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ محکمہ انصاف ہما عابدین کے خلاف کارروائی کرے اور انہیں جیل بھیجنا چاہیے۔ہما عابدین سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کی قریبی مشیر ہیں۔29 کے درمیان تھیں جس وقت ہلری کلنٹن سیکرٹری آف اسٹیٹ تھیں۔ ان پر حساس معلومات دیگر ممالک کے ایجنٹس کو فراہم کرنے کا الزام ہے۔ایف بی آئی نے 2016 میں ہلری کلنٹن کے خلاف تحقیقات کی تھیں جن پر الزام تھا کہ انہوں نے نیو یارک میں اپنی رہائش گاہ پر پرائیوٹ سرور استعمال کرتے ہوئے حساس نوعیت کی ای میلز کی تھیں جنہیں شاید ہیک کیا گیا تھا۔ایف بی آئی نے طویل تحقیقات کے بعد یہ کیس بند کردیا تھا، تاہم اس کے کچھ روز بعد ان کی مشیر ہما عابدین کے سابق شوہر انتھونی وینز کے زیر استعمال ایک سرور سے ایسی ہزاروں نئی ای میلز ملیں، جو ہلیری نے مختلف ادوار میں بھیجے تھے۔اس کے بعد ایف بی آئی نے ای میل کیس کی نئی تحقیقات کا اعلان کیا تھا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہلیری کلنٹن کی مشیر ہماعابدین پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے خفیہ پاس ورڈ غیرملکی ایجنٹوں کو دیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے