وزیراعظم کی سادگی کو عیاں کرتی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

وزیراعظم کی سادگی کو عیاں کرتی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

نیویارک(ویب ڈیسک)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی پاکستان کی حکومت کے سربراہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بڑے بزنس مین بھی ہیں جو اپنی ذاتی ہوا بازی کی کمپنی چلا رہے ہیں لیکن ان کی ’سادگی‘ کا یہ عالم ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر انہوں نے جتنی بھی ملاقاتیں کیں ان میں سفارتی سوٹ نہیں پہنا ، اس کے علاوہ

اب ان کی ایک ایسی تصویر بھی منظر عام پر آئی ہے جس سے ان کی سادگی مزید عیاں ہوتی ہے۔تفصیلات مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے متعدد ملاقاتیں کیں لیکن اس دوران انہوں نے نیلی ٹائی (سفارتی سوٹ کا حصہ) لگانے سے گریز ہی کیا۔ بعد میں انہوں نے بتایا کہ جب وہ امریکہ کے ایک کالج میں پڑھا کرتے تھے تو انہیں بتایا گیا تھا کہ ٹائی صرف دو مواقع پر لگانی چاہیے ایک تو اپنی شادی کے وقت اور دوسرا کسی کے جنازے میں شرکت کیلئے ۔ دوسری جانب وزیر اعظم کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں کھانا کھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس تصویر میں نظر آ رہا ہے کہ شلوار قمیض میں ملبوس وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ایک صوفے پر بیٹھے ہیں جبکہ ان کے سامنے ایک چھوٹی سی میز پڑی ہے جس پر کھانا لگا ہوا ہے ۔ وزیر اعظم نے ایک پلیٹ ہاتھ میں اٹھا رکھی ہے اور دیسی انداز میں کھانا کھا رہے ہیں۔ اس تصویر سے ایک بات تو واضح ہوتی ہے کہ ہمارے وزیر اعظم بہت ہی ’سادہ‘ آدمی ہیں اور ہم یہ بھی امید کرتے ہیں کہ وہ ملکی خزانے کے استعمال کے معاملے میں بھی اپنی نجی زندگی کی طرح ہی سادگی کا مظاہرہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے