وتعز من تشا وتذل تشا: مسلسل پراپیگنڈا ضائع چلا گیا

تعز من تشا وتذل تشا: مسلسل پراپیگنڈا ضائع چلا گیا، پاک فوج نے سابق آرمی چیف راحیل شریف کوشاندار اعزاز بخش دیا ۔۔۔۔۔راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق آرمی چیف ریٹائرڈجنرل راحیل شریف نے لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود کو کرنل فرنٹیئر فورس رجمنٹ کے
بیجز لگا دیے ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے فرنٹیئر فورس رجمنٹل سنٹر کا دورہ کیا جہاں لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود کو کرنل فرنٹیئر فورس رجمنٹل کے بیجز لگانے کے پروقار تقریب منعقد کی گئی تھی ۔اس موقع پر حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔تقریب میں آرمی چیف اور ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف نے لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود کو کرنل فرنٹیئر فورس رجمنٹل کے بیجز لگائے ۔تقریب میں ”پفرز“کمانڈنگ افسران سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ملک کا دفاع مضبوط
ہاتھوں میں ہے ۔( ویڈیو خبر کے آخر میں ملاحظہ کریں )واضح رہے کہ اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر)راحیل شریف نجی دورے پر لاہور پہنچ گئے ۔ جنرل (ر)راحیل شریف جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سعودی عرب سے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے۔ دو ہفتے قیام کے دوران وہ یہاں کچھ تقریبات میں شرکت اوربعض اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کرینگے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے