(ن) لیگ کے بعد پی ٹی آئی والوں کی شامت آگئی،

(ن) لیگ کے بعد پی ٹی آئی والوں کی شامت آگئی، تحریک انصاف کے سینئر رہنما کے اہلحانہ کو دن دیہا ڑے لو ٹ لیا گیا

کراچی(ویب ڈیسک)کراچی میں ڈاکو راج پھر سے قائم ہونے لگا۔ سیاست دان ہوں یا سرکاری ملازمین کوئی محفوظ نہیں۔ ڈیفنس جیسے پوش علاقے میں پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے خرم شیر زمان کی فیملی کو لوٹ لیا گیا۔ صدر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر تاجر جان سے گیا۔

لانڈھی میں ڈاکووں کی انٹرنیٹ کیفے لوٹنے سی سی ٹی وی فوٹیج ساامنے آ گئی۔ ڈیفنس میں ڈاکوں نے ایک سرکاری افسر کی گاڑی چھین لی گئی، اسی علاقے میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کی قیملی کو بھی لوٹ لیا گیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ میری بیوی کو ڈاکوں نےدیکھ کر کہا کہ اپنا پرس جلدی سے دے دیں۔ اور شاید چھیننے کی بھی کوشش کی ، اور میری بیٹی بھی ساتھ تھی جسے بولا کے تمہارے ہاتھ میں جو آئی پیڈ ہے وہ بھی دے دو۔ واضح رہے کہ دوسری طرف صدر موبائل مارکیٹ میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں دکاندار اویس کے جاں بحق ہونے پر آج شہر بھر کی موبائل مارکیٹیں بند رہیں گی۔ موبائل ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ مارکیٹیں بطور سوگ بند رکھی جائینگی اور موبائل ڈیلرز کسی قسم کا لین دین نہیں کریں گے۔ دوسری جانب لانڈھی میں ڈاکوؤں نے انٹرنیٹ کیفے میں موجود شہریوں کو لوٹ لیا۔ ۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں صدر موبائل مارکیٹ کے دکاندار کے جاں بحق ہونے پر شہر بھر کی موبائل مارکیٹیں آج بند رہیں گی۔ موبائل ڈیلرز ایسوسی ایشن نے اعلان کر دیا۔

واضح رہے کہ اس سےقبل فیصل آباد کے علاقے یاسر ٹاؤن میں گھر کے اندر منگنی کی تقریب سے پہلے 50 لاکھ روپے کی ڈکیتی پڑ گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا لیکن اب تک کوئی ملزم گرفتار نہ کر سکی۔یاسر ٹاؤن کے علاقے میں گلی میں گشت کرتے مسلح ڈاکوؤں نے گزشتہ روز گھر میں گھس کر 50 لاکھ روپے کا ڈاکہ ڈالا۔ ڈاکو اہلخانہ کو یرغمال بنا کر آدھے گھنٹے تک لوٹ مار کرتے رہے۔متاثرین کے مطابق گھر میں منگل کے شب منگنی کی تقریب ہونا تھی۔ ڈاکو پچاس تولے زیور، آٹھ ڈائمنڈ رنگ، دس لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈاکوؤں کو گلی میں گشت کرتے دیکھا جا سکتا ہے، مگر تاحال پولیس ڈاکوؤں تک نہیں پہنچ سکی ہے۔ پولیس حکام نے موقف میں بتایا کہ 3 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سےقبل شرافی گوٹھ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دکانوں کا تالا توڑ کر لوٹ مار کرنے والے گروپ کے دو کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت فرحان اور عامر پوڈری کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزمان سے تالا اور شٹر کاٹنے میں استعمال ہونے والے اوزار برآمد کر لئے گئے۔ ملزمان مسجد کے باہر لگے چندا باکس سے رقم چوری کرنے کے علاوہ متعدد تھانوں کی حدود میں دکانوں کے تالے کاٹ کر لوٹ مار کرنے میں بھی ملوث ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے