ن لیگ میں شمولیت

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار کامل نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کر کے ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار کامل عمر ، سردار عاقل عمر ،

سردار عادل عمر نے ن لیگ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔اس موقع پر شہباز شریف نے انہیں پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور مبارک بادی ، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی سیاست عوامی خدمت کی سیاست ہے۔ ن لیگ پاکستان کی سب سے مقبول جماعت ہے اور قوم سے کیے وعدوں کو پورا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں باشعور عوام خدمت کی سیاست کو کامیاب کروائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے