نیویارک میںوزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مختصر ملاقات

امریکی صدر سے ملاقات مثبت رہی،وزیراعظم شاہد خاقان عباسینیویارک ۔ (نیو ز ڈیسک) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیویارک میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مختصر ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ امریکی صدر سے ملاقات مثبت رہی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عالمی رہنمائوں کے اعزاز میں ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔

پاک امریکہ بزنس کونسل کی جانب سے بدھ کو ناشتے کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے گفتگو کے دوران بتایا کہ ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے۔ یہ ملاقات انتہائی مثبت رہی۔ امریکی نائب صدر مائیک پنس سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی 45 منٹ کی طویل ملاقات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ملاقات ۔وزیراعظم نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران میں نے بتایا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کیخلاف پرعزم ہے۔ دوسری جانب وائٹ ہائوس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی نائب صدر مائیک پنس اور وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں انتہائی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے