’نیا پاکستان کے دعویداروں کا اصل چہرہ سامنے آگیا‘‘افسوسناک انکشاف

’نیا پاکستان کے دعویداروں کا اصل چہرہ سامنے آگیا‘‘افسوسناک انکشاف

پشاور(آئی این پی ) پشاور کے علاقے تہکال کے بعد فقیرآباد، خیبرکالونی، پشتہ خرہ ا ور ملحقہ علاقوں کے مریضوں میں بھی ڈینگی بخار کی تشخیص،پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی،پنجاب حکومت کی رضاکارانہ خدمات کوخیبرپختونخوا نے سیاسی چال قرار د یکر میڈیکل ٹیم کو سرکاری اسپتالو ں تک رسائی نہیں دی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں ڈینگی مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے پشاور کے علاقے تہکال کے بعد فقیرآباد، خیبرکالونی، پشتہ خرہ ا ور ملحقہ علاقوں کے مریضوں میں بھی ڈینگی بخار کی تشخیص ہو گئی ہے

لیکن پشاور میں دیگر عوامی مسائل کی طرح ڈینگی وائرس کا مسئلہ بھی سیاست کی نذر ہونے لگا ہے ۔ پنجاب حکومت کی رضاکارانہ خدمات کو خیبرپختونخوا نے سیاسی چال قرار دیتے ہوئے میڈیکل ٹیم کو سرکاری اسپتالو ں میں رسائی نہیں دی۔صوبائی حکومت کے انکار کے باوجود پنجاب سے پشاور جانے والی کاروان صحت’ موبائل میڈیکل وین پر شہریوں کا رش بڑھ گیا جسے دیکھتے ہوئے گزشتہ روز مزید 2 موبائل ٹیمیں پشاور پہنچ چکی ہیں۔شہر یوں کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولت میسر نہیں پھر بھی صوبائی حکومت نے پنجاب سے آئی ٹیموں کو اسپتالوں تک رسائی دینے سے انکار کر دیا۔سرکاری اسپتالوں سے مایوس افراد کے لئے پنجاب حکومت کا "کاروان صحت” نعمت بن کر سامنے آیا جہاں دن رات مریضوں کا مفت چیک اپ کیا جا رہا ہے اور ساتھ ہی مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔

You May Also Like

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے