More نواز شریف کے بعد کس کس کے احتساب کی باری آگئی؟ سپریم کورٹ میں بڑے سیاستدان نے بھانڈا پھوڑدیا

نواز شریف کے بعد کس کس کے احتساب کی باری آگئی؟ سپریم کورٹ میں بڑے سیاستدان نے بھانڈا پھوڑدیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاناما اللہ کی طرف سے بے آواز لاٹھی ہے ،افسوس ہے کہ حکمران طبقے نے کبھی بھی عدالتی فیصلے کو قبول نہیں ،حکمران ہمیشہ اس فیصلے کو قبول کرتے ہیں جو ان کے مفاد میں ہے ،سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ احتساب مارچ میں بھی یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہم تمام افراد کا احتساب چاہتے ہیں یہ مسئلہ صرف نواز شریف کے احتساب سے حل نہیں ہوگا ،جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ پاناما میں شامل 436 افراد کا احتساب کیا جائے،انہوں نے کہا جماعت اسلامی سڑکوں چوراہوں اور گلی کوچوں میں کرپشن کیخلاف آواز بلند کرے گی پاکستان کا عام شہری بھی کرپشن کا خاتمہ چاہتا ہے

You May Also Like

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے