نواز شریف کل احتساب عدالت میں پیشی کے بعد اہم پریس کانفرنس کریں گے

نواز شریف کل احتساب عدالت میں پیشی کے بعد اہم پریس کانفرنس کریں گے

اسلام آباد (ویب ڈیسک )سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف آج صبح قومی ائیر لائنز کی پرواز پی کے 786سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں تاکہ وہ عدالتوں کا سامنا کرسکیں ۔ان کی وطن واپسی کے موقع پر سپیکر قومی اسمبلی ،ڈپٹی سپیکر ،وفاقی وزراءاور کارکنوں نے بڑی تعداد میں استقبال کیا ۔اس موقع پر بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ

کےاندر،باہراورپارکنگ ایریا میں سیکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کیے گئے۔نوازشریف کے استقبال کے لیے مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والےاسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق سمیت وفاقی وزراء بڑی تعداد میں ایئرپورٹ پہنچے جن میں طارق فضل چوہدری،سعد رفیق مشاہد اللہ ،انوشہ رحمان ،ڈپٹی اسپیکر مرتضیٰ جاوید،مائزہ حمیدخرم دستگیر ،پرویز رشید،طلال چوہدری اور میئر اسلام آباد شامل ہیں۔ان کی گاڑی راول لاؤنج سے ایئرپورٹ کے اندر پہنچائی گئی‘ جہاں سے وہ پنجاب ہاؤس چلے گئے۔ نااہل ہونے کے بعد بھی ایئرپورٹ پر انہیں شاہانہ پروٹوکول دیا گیا‘ نوازشریف کےقافلےمیں 58گاڑیاں شامل تھیں جبکہ سیکیورٹی کے لئے 3حصاربنائےگئے تھے۔سابق وزیر اعظم اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی تیمارداری کے لئے لندن میں تھے‘ لندن سے پاکستان روانہ ہوتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ عوام کےپیسےمیں بدعنوانی یاخیانت نہیں کی،نیب میں کس قسم کا ریفرنس دائر کیاگیاہےسابق وزیر اعظم کل احتساب عدالت میں پیش ہونگے ۔نجی نیو ز چینل جیو نیوز کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے بعد سابق وزیراعظم اہم پریس کانفرنس کریں گے ۔اس پریس کانفرنس میں وہ موجودہ سیاسی صورتحال اور نیب عدالتوں میں مقدمات پر بات کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے