نواز شریف کا نیب ریفرنسز کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے خلاف بننے والے نیب ریفرنسز کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔نجی نیوز چینل کے مطابق نواز شریف کی جانب سے تینوں ریفرنسز کے خلاف آئینی درخواست آج دائر کیے جانے کا امکان ہے ۔مجوزہ درخواست میں عدالت سے استدعا کی جائے

گی کہ قانون کے تحت اثاثے جتنے بھی ہوں ریفرنس ایک ہی فائل ہوتا ہے ،نیب کو 3ریفرنسز ایک ریفرنس میں بدلنے کا حکم دیا جائے ۔واضح رہے کہ شریف خاندان کے خلاف نیب نے احتساب عدالت میں عزیزیہ اسٹیل ملز،ہل میٹل اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ کے ریفرنسز دائر کر رکھے ہیں ۔ سابق وزیراعظم ان دنوں لندن میں  ہیں جہاں ان کی اہلیہ کلثوم نواز کاکینسرکاعلاج چل رہاہے۔کلثوم نواز کوایک دفعہ ہسپتال سے گھرمنتقل کیاگیاتھالیکن گزشتہ دنوں ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی تھی اورانہیں دوبارہ گھرسے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

You May Also Like

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے