نواز شریف سے بھی زیادہ کرپشن

لاہور(ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ایل این جی میں بہت بڑی کرپشن ہے، شہباز شریف نے نواز شریف سے زیادہ کرپشن کی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کیا، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر سپریم کورٹ ایل این جی معاہدے کا

انہوں نے کہا کہ نواز شریف انٹرنیشنل پچ پر کھیل رہے ہیں، انہوں نے مودی اور کلبھوشن سے متعلق کچھ بھی نہیں کہا، نواز شریف جہاں جائیں گے کام خراب کریں گے، پنجاب میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کا اصل مقابلہ ہوگا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مجھے استعفیٰ دینے سے روک دیا، یقین تھا کہ پی ٹی آئی بھی استعفیٰ دے گی، سینیٹ کی نشستوں کےلیے ہر صوبے کا الگ ریٹ ہے، بلوچستان میں سینیٹ کی نشست کا ریٹ ایک ارب ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے رضا ربانی کو نواز شریف بھی سپورٹ کریں گے، پاک فوج جمہویت اور آئین کے ساتھ کھڑی ہے، جو شخص بھی قومی ادارے پر تنقیدکرے نواز شریف اس کےساتھ ہیں، طلال، ملال، دانیال، نہال سب ریلو کٹے ہیں۔طاہرالقادری کے لاہور جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ لاہور کا جلسہ ناکام تھا، لوگوں نے جلسے کو دل سے قبول

نہیں کیا، کے پی الیکشن میں عمران خان کی پارٹی اچھا نتیجہ لائے گی، قوم مسلم لیگ (ن) کو اب مسترد کر چکی ہے۔کراچی میں جاری حالیہ سیاسی صورت حال سے متعلق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا اصل گروپ تو پی ایس پی ہے، ایم کیو ایم اور پی ایس پی ایک ساتھ بیٹھ گئے تھے کسی نے معاملہ خراب کردیا، عام انتخابات میں مہاجر لائن اور لینتھ پر آجائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کراچی میں صحیح کام کرے تو فائدہ اٹھا سکتی ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے