نوازشریف کے گھرپرنوٹس لگ گئے ،سابق وزیراعظم کی پریشانی میں اضافہ

نوازشریف کے گھرپرنوٹس لگ گئے ،سابق وزیراعظم کی پریشانی میں اضافہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق وزیراعظم پاکستا ن میاں نوازشریف کی رہائش گاہ جاتی عمرہ کے باہرنوٹس چسپاں کردئیے گئے۔نوٹس کے متن میں درج ہے کہ میاںنواز شریف جائیدادفروخت نہیں کرسکتے ۔تفصیلات کے مطابق نیب حکام کی جانب سے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے خلاف جوریفرنسز بنائے گئے ہیں۔نیب حکا م نے میاں نواز شریف کے رائے

ونڈ فارم پرجاکران کی جوموجودہ رہائش گاہ ہے وہا ں پرنوٹس چسپاں کردئیے ہیں جس کے مطابق میاں نوازشریف جائیدادفروخت نہیں کرسکتے۔نہ ہی ٹرانسفرکرسکتے ہیں جس تک ان کے خلاف کیسز کافیصلہ نہیں  ہوجاتا۔رائے ونڈ فارم پراس وقت نوازشریف کی والدہ شمیم اخترہی رہائش پذیرہیں باقی ساراخاندان لندن میں مقیم ہے۔اس کے علاوہ اسحاق ڈارکوپہلے اسلام آبادمیں نوٹس دیاگیاتھااوراب ان کی لاہورمیں رہائش گاہ سیون ایس گلبرگ میں بھی نوٹس بھجوادیاگیاہے۔کہ وہ 29دسمبرکوپیش ہوں۔نوازشریف کسی کوجائیدادفروخت کرسکتے ہیں نہ منتقل کرسکتے ہیں نیب ریفرنسزنوازشریف کی رہائش گاہ جاتی عمرہ میں چسپاں کردیاگیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے