میچ میں شکست کے باوجود ہمیں اپنی نئی اورینگ ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے: شاہد آفریدی

میچ میں شکست کے باوجود ہمیں اپنی نئی اورینگ ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے: شاہد آفریدی

کراچی(نیوز ڈیسک) سری لنکا نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 21 رنز سے شکست سے دوچار کیا اس شکست پر سابق کھلاڑیوں کی جانب سے قومی ٹیم پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے لیکن بوم بوم آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ ایک اچھا میچ تھا ۔تاہم میچ میں شکست کے باوجود ہمیں اپنی نئی اورینگ ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے۔سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی خان

نے سری لنکاکے رنگناہیراتھ کو میچ وننگ کارکردگی پر مبارک باد دی ،اس موقع پر انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہماری ٹیم ابھی نئی ہے ،نوجوان کھلاڑی اس میں شامل ہوئے ہیں ، ٹیم کی اس کوشش کو مثبت انداز میں دیکھا جائے ۔اپنے پیغام میں لالا نے سپن باؤلر یاسر شاہ اور حارث سہیل کومیچ میں بہترین کارکردگی پر مبارک باد دی پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہو گا .یہ میچ 6 اکتوبر کو دبئی کے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ سری لنکا کو 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے