میر ظفر اللہ جمالی نے عمران خان کو زوردار جھٹکا دے دیا

لاہور(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم میرظفراللہ جمالی پاکستان تحریک انصاف میں شامل نہیں ہورہے تاہم ان کے صاحبزادے اورجمالی خاندان کے چند دیگر افراد نے پی ٹی آئی میں شامل ہو نے کاعندیہ دے دیا۔پی ٹی آئی کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی نےان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا تھا ، سردار یار

محمد رند کا کہنا ہے کہ اگر سابق وزیر اعظم پی ٹی آئی میں شامل ہوتے ہیں تو وہ انہیں خوش آمدید کہیں گے۔دوسری جانب میر ظفر اللہ جمالی نے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں ، 2013 میں وہ مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے تاہم بعد میں انہوں نے مسلم لیگ ن سے راہیں جدا کر لی تھیں ۔ واضح رہے کہ اس سےقبل سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔2018 کے انتخابات کے دن قریب آتے ہی سیاسی رہنماؤں کی وابستگیاں بھی تیزی کے ساتھ تبدیل ہورہی ہیں، حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے متعدد ارکان صوبائی و قومی اسمبلی پی ٹی آئی میں شامل ہوچکے ہیں اور یہ سلسلہ تا حال جاری ہے۔پاکستان تحریک انصاف مسلم لیگ (ن) کی ایک بڑی وکٹ گرانے میں کامیاب ہوچکی ہے، سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی نے صوبائی صدر سے رابطہ کیا اور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا عندیہ دیا ہے۔ذرائع کا کہنا

ہے کہ چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں تحریک انصاف میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دی، میرظفراللہ جمالی نے عمران خان کی دعوت قبول کرلی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے