میری شادی نہیں ہوئی، ابھی تک سنگل ہوں:عماد وسیم

سوشل میڈیا پر اپنے متعلق خبریں اور تصاویروائرل ہونے کے بعد بلآخر قومی کرکٹرعماد وسیم سے رہا نہ گیا اور معاملے کی حقیقت بتادی۔

خیال رہے کہ گزشتہ 2 دن سے سوشل میڈیا پر عماد وسیم کی ایک نوجوان لڑکی کے ساتھ تصاویر وائرل ہو رہی ہیں، جن میں دونوں کو ایک ساتھ سیلفی لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ان تصاویر کی خاص بات یہ ہے کہ ان میں خاتون کی تصاویر کے چہرے کو دھندلا کردیا گیا ہے، جب کہ عماد وسیم کا چہرہ صاف دکھائی دے رہا ہے۔

ان تصاویر پر طرح طرح کی چہ مگوئیاں اور باتیں کی گئیں، یہاں تک پاکستان کے کچھ میڈیا اداروں نے بھی ان وائرل تصاویر پر خبریں شائع کیں۔

خبروں کے مطابق عماد وسیم کے ساتھ نظر آنے والی لڑکی افغان نژاد ہے، جن سے وہ شادی کرنے والے ہیں یا ان کی شادی ہو چکی ہے، خبروں میں لڑکی کو نیدرلینڈ کی شہری بھی بتایا گیا۔

تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جس وجہ سے مجبور ہوکر عماد وسیم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک وضاحتی ویڈیو جاری کی۔

عماد وسیم نے ایک منٹ 19 سیکنڈ دورانیے کی ویڈیو کے ذریعے وائرل تصاویر کی وضاحت پیش کی۔

عماد وسیم کا کہنا تھا کہ انہوں نے ایک مداح لڑکی کے ساتھ تصاویر بنائیں، مگر لوگوں نے ان کو ایڈٹ کرکے کہا کہ ان کی شادی ہوگئی۔

قومی کرکٹر کا کہنا تھا کہ اس کے بعد ایک اور تصویر لگائی گئی، اور کہا گیا کہ ان کے ساتھ نظر آنے والی لڑکی ان کی ’گرل فرینڈ‘ ہے اور عماد اپنی بیوی کو دھوکا دے رہے ہیں۔

عماد وسیم نے وضاحت کی کہ ان کی نہ کسی سے شادی ہوئی، نہ کسی سے شادی کے دعوے ہوئے ہیں۔

انہوں نے عوام اور بالخصوص میڈیا سے گزارش کی کہ اس طرح کی چیزوں کو چلانے سے گریز کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے آج تک خود پر لگے الزامات پر کوئی وضاحتی ویڈیو جاری نہیں کی، لیکن اس بار وہ یہ کرنے پر مجبور ہوئے۔

عماد وسیم کی اسی ویڈیو کو اسپورٹس صحافی اور نجی چینل کے پروڈیوسر اکبر علی نے بھی ٹویٹ کیا، جسے عماد وسیم نے ری ٹویٹ بھی کیا۔

عماد وسیم کی ویڈیو پر لوگوں نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا، کئی مداحوں نے عماد وسیم کے مؤقف کو درست مانا، جبکہ بعض مداحوں نے تصاویر اور خبروں کو سچ

You May Also Like

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے