میرا اللہ سب کا بادشاہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام قبول کرنے والے جنوبی افریقین کرکٹروائن پارنیل (ولید) نے زندگی کے نئے سفرکا آغاز کردیا۔ وائن پارنیل نے 20 سال کی عمر میں سال 2009 میں ڈیبیو کیا تھا مگر سال بھر بعد ہی پورٹ الزبتھ کے ایک نائٹ کلب میں ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کے بعد کلب ٹیم نے پارنیل کو نکال باہر کیا۔سال 2011 تک خوداحتسابی کے کڑے عمل سے گزرنے کے بعد وائن پارنیل نے اسلام قبول کرلیا اور اپنا اسلامی نام ولید رکھا۔قبول اسلام کے بعد ولید اپنی زندگی عین اسلامی تعلیمات کے مطابق گزارتے ہیں۔ولید کا نکاح کیپ ٹاؤن کی ایک مسجد میں عائشہ بکر نامی فیشن بلاگر کے ساتھ ہوا۔ ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں جنہیں صارفین کی جانب سے پسند کیاجا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے