مکافات عمل، گھٹیا اور بے شرم کاموں کا نتیجہ

گجرات (مانیٹرنگ ڈیسک) نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ نے نوکری کا جھانسہ دے کر گجرات بلایا اور زبردستی زیادتی کی، اس بات کا ذکر وزیر آباد کی رہائشی عظمیٰ اصغر نے تھانے میں دی گئی اطلاع میں کیا، تفصیلات کے مطابق وزیرآباد کی رہائشی عظمیٰ اصغر دختر محمد اصغر سکنہ وزیر آباد نے تھانہ بی ڈویژن کو اطلاع دی کہ ملزم نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ نے نوکری کا جھانسہ دے کر اسے گجرات اپنے گھر بلایا اور اس کے ساتھ زبردستی زیادتی کی۔عظمیٰ اصغر کی اطلاع پر ڈی پی او جہانزیب نذیر خان نے

فوری طور پر ڈی ایس پی سٹی حافظ محمد امتیاز کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن شیراز عزیز کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تیار کرکے ملزم کی فوری گرفتاری کی ہدایات جاری کیں جس پر تھانہ بی ڈویژن کے ایس ایچ او نے بہتر حکمت عملی کی وجہ سے ملزم بھوکا ریکارڈ کو چوبیس گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا، ملزم نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ نے تفتیش کے دوران انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ سوشل میڈیا پر اس کے بہت سے فالوورزہیں اور ان میں سے ایک عظمیٰ اصغر بھی ہے جسے میں نے نوکری کے لیے گجرات بلایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے