مولاناطارق جمیل آج نوازشریف سے ملاقات کریں گے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل آج (پیر کو) سابق وزیر اعظم نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات کریں گے۔نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا طارق جمیل سالانہ اجتماع کے سلسلے میں رائیونڈ موجود ہیں جبکہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنے گھر جاتی امرا میں موجود ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا طارق جمیل کچھ ہی دیر میں

سابق وزیر اعظم سے ان کے گھر پر ملاقات کرنے کیلئے جائیں گے ۔ ملاقات میں سیاسی و مذہبی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔ دوسری جانب مریم نواز کے سمدھی چوہدری منیر بھی جاتی امرا پہنچ گئے ہیں ، وہ بھی نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری منیر سے ملاقات میں جنوبی پنجاب کی سیاسی صورتحال زیر بحث آئے گی۔‎واضح رہے کہ مولاناطارق جمیل کی طبیعت کچھ عرصہ قبل خراب ہوگئی تھی اوروہ اس حالت تک پہنچ چکے تھے کہ چل پھربھی نہیں سکتے تھے اپنے چاہنے والوںکی دعائوں سے اللہ تعالیٰ نے انہیں شفا نصیب فرمائی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے