معروف مذہبی سکالرطیبہ خانم بخاری ٹریفک حادثے میں شدیدزخمی

معروف مذہبی سکالرطیبہ خانم بخاری ٹریفک حادثے میں شدیدزخمی

معروف مذہبی سکالرطیبہ خانم بخاری ٹریفک حادثے میں شدیدزخمی ہوگئیں ۔حادثے کے بعدان کی گاڑی کی تصاویرسامنے آئی ہیں جس کوکافی نقصان پہنچااوراطلاع ہے کہ اس حادثے کے نتیجے میں طیبہ خانم کوبھی گہری چوٹیں آئی ہیں۔طیبہ خانم آئی سی یومیں داخل ہیں اورعوام سے دعائوں کی

اپیل کی گئی ہے۔حادثے کے بعدان کے سراورجسم پرگہری چوٹیں آئیں۔ہسپتال ذرائع کے مطابق ان کی حالت اب خطرے سے باہرہے۔حادثہ اس وقت پیش آیاجب وہ اسلام آبادسے لاہورباب العلم نشاط کالونی میں موجود امام بارگاہ میں مجلس کے لیے جارہی تھیں۔جبکہ لیڈیز علمدارکمیٹی آف باغ علمدارسرسیدروڈ کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے وہ طیبہ خانم کی جلدصحت یابی کے لیے دعاکریں۔طیبہ خانم کاشماراہل تشیع کے نامورسکالرز میں ہوتاہے اوروہ دینی حوالے سے مختلف ٹی وی پروگرامز میںبھی شرکت کرتی رہتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے