مصنوعی دانتوں کا استعمال ہڈیوں کی کمزوری کا باعث بنتا ہے، تحقیق

مصنوعی دانتوں کی بتیسی کا استعمال ہڈیوں کی کمزوری بڑھانے کا باعث بن سکتا ہے۔یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔کنگز کالج لندن کی تحقیق میں بتایا گیا کہ مصنوعی بتیسی کے استعمال کی وجہ سے مخصوص غذاﺅں کا استعمال نہ کرنا
اس کی ممکنہ وجہ ہوسکتی ہے کیونکہ اس وجہ سے اہم غذائی عناصر جسم کا حصہ نہیں بن پاتے۔تحقیق کے مطابق اگرچہ مصنوعی بتیسی چبانے کے عمل کو بہتر کردیتی ہے مگر اس کے چبانے کی طاقت قدرتی دانتوں کے مقابلے میں بہت زیادہ کم ہوتی ہے۔تحقیق کے مطابق بیس سے کم قدرتی دانتوں والے افراد، چاہے مصنوعی بتیسی استعمال کریں یا نہ کریں،
وہ صحت بخش اجزاءکا استعمال کم کرتے ہیں، جس کی وجہ مخصوص غذاﺅں کو صحیح طرح چبانے میں ناکامی ہوتی ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ اڈھیر عمر یا معمر افراد کو نہ صرف اپنے چبانے کی صلاحیت کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے.بلکہ کھانے کو موثر طریقے سے بھی چبانا چاہیے، تاکہ مسلز کے حجم کے لیے ضروری اجزاءجسم کا حصہ بن سکیں اور جوڑوں کے امراض کا خطرہ کم ہوسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے