مسیحااخلاقیات بھول گئے

منڈی بہائوالدین(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈی ایچ کیوہسپتال منڈی بہائوالدین کے ڈاکٹرزاخلاقیات بھول گئے ۔زچگی کے دوران خاتون کی قابل اعتراض تصاویرسوشل میڈیاپراپ لوڈ کردیں ۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرز نے زچگی آپریشن کے دوران خاتون کی تصاویربناکرسوشل میڈیاپرجاری کردیں۔ڈاکٹرحمیرااورڈاکٹربشریٰ نے

آپریشن کے دوران سیلفیاں بنائیں جوسوشل میڈیاپروائرل ہوگئیں۔ڈاکٹروں کے اس عمل پرخاتون کے اہل خانہ نے شدیدردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹرز نے جویہ عمل کیاہے یہ انتہائی نامناسب اورغیراخلاقی ہے۔ڈاکٹرز کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔عملے نے اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے یہ تصاویراپ لوڈ کیں۔دونوں خواتین ڈاکٹرز نئی نئی بھرتی ہوئی ہیں اوردوسروں کودکھانے کے لیے کہ ہم یہ آپریشن کرسکتی ہیں انہوں نے اس قسم کی غیراخلاقی حرکت کی۔خاتون کے اہل خانہ نے ایم ایس کوان ڈاکٹرز کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست کی لیکن ان کے خلا ف کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

You May Also Like

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے