مریم نواز کی عدالت میں پیشی ،گاڑی بیٹے نے ڈرائیوکی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز سخت سکیورٹی میں احتساب عدالت میں پیش ہوئیں ، ان کے ہمراہ لیگی وزرا کی کثیر تعداد بھی عدالت آئی، جبکہ ان کی گاڑی جنید صفدر چلا رہے تھے۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے نیب ریفرنس میں احتساب عدالت

میں پیش ہوچکی ہیں ، ان کی پیشی کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔مریم نواز کے ہمراہ لیگی وزراو رہنماؤں سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد احتساب عدالت پہنچی، حیران کن طور پر دیکا گیا کہ والدہ کو عدالت پہنچانے کیلئیے ان کے بیٹے جنید صفدر نے خود گاڑی ڈرائیو کی ۔ نیب لاہور نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عباسی کو پاکستان پہنچتے ہی حراست میں لے لیا۔کیپٹن ریٹائرڈ صفدر عباسی اہلیہ مریم نواز کے ہمراہ لندن سے براستہ دوحہ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے جہاں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماؤں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے

You May Also Like

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے