مریم نواز پر فرد جرم میں جعلسازی کا الزام ختم

اسلام آباد…احتساب عدالت نے مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف لندن فلیٹ ریفرنس میں عائد فرد جرم سے کیلبری فونٹ جعلسازی کا الزام ختم کردیا۔ عدالت نے درخواست منظورکرلی۔ عدالت کی جانب سے کیلبری فونٹ کی جعلی دستاویز سے متعلق سیکشن 3 اے کو فرد جرم سے نکال دیا گیا تاہم اس سے متعلق پیراگراف فرد جرم کے متن کا حصہ رہے گا۔نیب پراسیکیوٹر نے الزام ختم کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کیلبری فونٹ 31 جنوری 2007 سے قبل کمرشل طورپردستیاب ہی نہیںتھا۔واضح رہے کہ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ کیلبری فونٹ سے متعلق جعل سازی ثابت ہونے تک فرد جرم عائد نہیں کی جاسکتی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے