محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) بالائی پنجاب(راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، ہزارہ ڈویژن، اسلام آباد، بالائی فاٹا،میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، بنوں، ڈی آئی خان، کوہاٹ، مردان، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان اور ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم شدید گرم

اور خشک رہیگا۔کل یعنی اتوارکے روزراولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، لاہور، ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان ڈویژن،بالائی فاٹا، خیبر پختونخوا، اسلام آباد اورکشمیرمیں چند مقامات پر تیزہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہیگا۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا۔تاہم بالائی پنجاب، ہزارہ، ژوب ڈویژن،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب:سیالکوٹ(ائیرپورٹ22، کینٹ 13)، گجرات 22، جھنگ13، جہلم 03، نورپورتھل، ساہیوال02، منگلا، منڈی بہاوٰالدین، فیصل آباد01،کشمیر: گڑھی دوپٹہ 08، راولاکوٹ07، کوٹلی 03، بلوچستان :ژوب 12، خیبر پختو ںخوا: بالاکوٹ میں02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے