لاہورمیں سیکیورٹی ہائی الرٹ دہشت گردی کے ممکنہ خدشات

لاہورمیں سیکیورٹی ہائی الرٹ دہشت گردی کے ممکنہ خدشات

لاہور(نیوز ڈیسک)صوبائی دارالحکومت لاہور میں دہشت گردی کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر گزشتہ روز پولیس وقانون نافذ کرنے والے اداروں نے سکیورٹی ہائی الرٹ کر کے شہر بھر میں ناکے لگائے رکھے تفصیلات کے مطابق حساس اداروں کی اطلاع ہے کہ لاہور میں دہشت گرد کوئی بڑی کارروائی کر سکتے ہیں۔

۔ پولیس وقانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر بھر میں گزشتہ روزسکیورٹی ہائی الرٹ کی تھی‘۔ پولیس وقانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر بھر میں گزشتہ روزسکیورٹی ہائی الرٹ کی تھی‘ مجالس کی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے شہرکے داخلی راستوں کی کڑی نگرانی اور اہم سرکاری عمارات، بس و ویگن سٹینڈز اور کاروباری و تجارتی مرا کز اور بازاروں میں سفید کپڑوں میں ملبوس نفری تعینات تھی۔ لاہور پولیس نے گزشتہ روز ہر تھانے کی حدود میں بیرئیر لگا رکھے تھے۔ جہاں تعینات اہلکار مشکوک بڑی گاڑیوں کو روک کر چیک کرتے رہے۔ شہر میں پولیس گشت میں بھی اضافہ کر دیا گیا تھا۔علاوہ ازیں آج نماز جمعہ کے وقت مساجد، امام بارگاہوں اور نماز جمعہ کے اجتماعات کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کے علاوہ دینی درسگاہوں، مساجد اور امام بارگاہوں کی انتظامیہ کو اپنے طور پر بھی سخت سکیورٹی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔نمازجمعہ کے لئے مساجد اور امام بارگاہوں میں نمازیوں کو میٹل ڈ یٹکٹر سے تلاشی لے کر اندر داخل ہونے دیا جائے گا۔ مساجد اور امام بارگاہوں سے ملحقہ اونچی عمارتوں پر بھی پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔ دینی درسگاہوں، مساجد‘ امام بارگاہوں کے قریب گاڑیوں‘ موٹر سائیکلوں کی پارکنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے