عمران قادری ملاقات، پیٹ کا این اے 120 میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان

عمران قادری ملاقات، پیٹ کا این اے 120 میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان

لاہور (نیوز ڈیسک)حلقہ این اے 120 میں تحریک انصاف کی انتخابی مہم، عمران خان لاہور پہنچ گئے، طاہر القادری سے ملاقات، عوامی تھریک کا پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان، سیاسی مخالفین سرکاری وسائل استعمال کر رہے ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد کا الزام۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان این اے 120 کے ضمنی انتخاب کی مہم چلانے کیلئے لاہور پہنچ گئے۔ انہوں نے منہاج سیکرٹریٹ میں طاہر القادری سے ملاقات کی۔

اس موقع پر طاہر القادری نے عمران خان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں این اے 120 کے انتخاب میں ان کی حمایت کا اعلان کیا، کہتے ہیں نواز شریف کو اقامہ پر نہیں، بددیانتی پر نکالا گیا اور این اے 120 میں اسی کمپنی کی ڈپٹی چیئرمین امیدوار ہیں، مسلم لیگ ن کی ترقی صرف کرپشن کے گرد گھومتی ہے، نواز شریف کے پاس اپنے وزراء سے ملاقات کا وقت نہیں ہوتا۔ طاہر القادری نے مزید کہا کہ عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ وہ انسانیت کے قاتلوں کے ساتھ ہیں یا ایک پڑھی لکھی خاتون کو منتخب کرنا چاہتے ہیں۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مجھے حلقے میں جانے کی اجازت نہیں اور ن لیگ کے سارے وزیر حلقے میں مہم چلا رہے ہیں، داتا دربار سلام کیلئے جا رہا ہوں، مجھے کوئی روک نہیں سکتا، الیکشن کمیشن کا رویہ غیرجانبدار نہیں ہے، الیکشن کمیشن ن لیگ کی لائن پر چل رہا ہے، الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے پیچھے پڑی ہوئی ہے اور مجھے سپریم کورٹ کی بجائے الیکشن کمیشن بلا رہا ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن عدالت بن بیٹھا ہے، چھوٹی سی بات پر مجھے توہین عدالت پر بلا لیا ہے، مجھے بلیک میل کرنے اور ڈرانے کے لئے کیسز کی بارش ہو رہی ہے، الیکشن کمیشن، تحریک انصاف کے پیچھے پڑا ہوا ہے، الیکشن کمیشن کے خلاف سپریم کورٹ سے بھی رجوع کر سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے