عمران خان ہی اپوزیشن لیڈر ہوں گے

عمران خان ہی اپوزیشن لیڈر ہوں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پی ٹی آئی ممبران قومبی اسمبلی کی مداخلت کے باعث شاہ محمود قریشی اپوزیشن لیڈر کی دو ڑ سے فارغ ہوگئے ۔تبدیلی کی صورت میں عمران خان ہی اپوزیشن لیڈر ہوں گے ،پارٹی نے ممبران قومی اسمبلی کو یقین دہانی کروا دی ۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ عمرا ن خان کو اپوزیشن لیڈر بنا دیا جائے اور اس حوالے سے

اقدامات کئیے جا ئیں ۔لیکن بعد میں شاہ محمود قریشی کا نام بھی بطور اپوزیش لیڈر سنائی دیا جانے لگا جس پر پاکستان تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی نے اپنے تحفظات کا اعلان کر دیا ۔ اس سارے معاملے میں جہانگیر ترین کا جھکاؤ اور حمایت بھی پاکستان تحریک انصاف کے ممبران قومی اسمبلی کے لیے رہی ۔اختلاف اسقدر بڑھ چکا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف دو حصوں میں تقسیم ہو گئی ۔آخر کار ممبران قومی اسمبلی کے تحفظات دور کرتے ہوئے انہیں یقین دہانی کروا دی گئی ہے کہ اپوزیشن لیڈر صورت میں عمران خان ہی اپوزیشن لیڈر ہوں گے۔کی تبدیلی کی صورت میں عمران خان ہی اپوزیشن لیڈر ہوں گے۔

You May Also Like

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے