عمران خان کو یہ پتہ نہیں کہ اس عمر میں نہ حکیم چلتا ہے نہ تعویز

عمران خان کو یہ پتہ نہیں کہ اس عمر میں نہ حکیم چلتا ہے نہ تعویز،ابھی عدت ختم نہیں ہوئی تھی پتہ نہیں کس چیز کی شدت تھی کہ ۔۔۔طلال چوہدری کی عمران خان کی شادی کے بارے میں انتہائی نامناسب گفتگو‎ عمران خان کو یہ پتہ نہیں کہ اس عمر میں نہ حکیم چلتا ہے نہ تعویز،ابھی عدت ختم نہیں ہوئی تھی پتہ نہیں کس چیز کی شدت تھی کہ ۔۔۔طلال چوہدری کی عمران خان کی شادی کے بارے میں انتہائی نامناسب گفتگو‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری ،عمران خان سے متعلق ایسی باتیں کہہ گئے کہ تحریک انصاف کے کارکنوں میں غصے کی لہر دوڑ گئی ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کو یہ پتہ نہیں ہے کہ اس عمر میں حکیم چلتا ہے نہ تعویز،یہاں صرف نوازشریف کا شیر چلے گااور کوئی چیز نہیں چلے گی،

ایک صحافی نے اسی دوران کہا کہ وہاں توپیرنی چل گئی ،اس کے جواب میں طلال چوہدری نے کہا کہ ابھی عدت چل رہی تھی کہ پتہ نہیں کہ کس بات کی شدت تھی کہ۔۔۔سب کچھ کر لیا۔واضح رہے کہ عمران خان کو بشریٰ بی بی سے شادی کے بعد مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ان کے نکاح کی تاریخ کو لیکر مختلف باتیں زیر گردش ہیں ۔عمران خان نے گزشتہ ماہ ہی لاہور میں بشریٰ بی بی سے نکاح کیا تھا جس کی تصاویر بھی میڈیا کو جاری کی گئی تھیں۔

وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کی انکوائری رپورٹ تیار کر لی، سینیٹ الیکشن میں ہونے والی ہارس ٹریڈنگ میں پاکستان تحریک انصاف کے 15 ارکان صوبائی اسمبلی کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وزیر اعلی خیبرپختون خوا پرویز خٹک کو سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کی تحقیقات کی ہدایت کی تھی۔جس پر وزیر اعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے سینیٹ الیکشن میںہارس ٹریڈنگ کی انکوائری رپورٹ تیار کر لی ہے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے 15 ارکان صوبائی اسمبلی نے پیسے لے کر اپنے ووٹ بیچے۔ ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ارکان میں زاہد درانی، عبید میر، افتخار مشوانی، عبدالحق، قربان خان، شاہ فیصل، گل شاہد خان، جاوید نسیم، محب اللہ، نگینہ، دینہ ناز، زرین ضیا، نرگس، خاتون بی بی اور یسین خیل شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے