عمران خان کوزبردست دھچکا ! عائشہ گلالئی کے بعد عائشہ نذیر بھی میدان میں آگئیں ، سنسنی خیز انکشافات

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ملکی سیاست میں سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس خاصی اہمیت اختیار کر گئی ہیں ، سیاست دان اپنے بیانات اور احساسات ان سائٹس کے ذریعے اپنے ووٹرز اور پاکستانی عوام تک پہنچاتے ہیں،لیکن اس کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹس بھی ان ویب سائٹس کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے جہاں اپنی پارٹی کی سرگرمیوں کو اجاگر کرتے ہیں وہیں اپنے سیاسی مخالفین پرکیچڑ اچھالنے کے لئے اسے

استعمال کرتے ہیں۔تحریک انصاف کی خاتون رہنما عائشہ نذیر نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ”ٹوئٹر“ پر یہ کہتے ہوئے کیا کہ پی ٹی آئی مردوں کی جماعت ہے اور انہوں نے اپنے والد کے حکم پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی۔سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ”ٹوئٹر “ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے تحریک انصاف کی خاتون رہنماءعائشہ نذیر کا کہنا تھا کہ مجھے تحریک انصاف میں رہ کر اپنا سیاسی کریر نہیں تباہ کرنا، اس پارٹی کے ساتھ وابستہ ہونا چاہتی ہوں جہاں عورتوں کو اچھے مواقع ملیں۔تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتی ہوں، صرف والد کے کہنے پر عمران خان کی پارٹی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑا۔ تحریک انصاف مردوں کی پارٹی ہے۔لیکن اس سے تھوڑی دیر بعد عائشہ نذیر ہی کے نام سے ایک اور ٹوئٹر اکاؤنٹ نے ان کے تحریک انصاف چھوڑنے والے ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ عائشہ نذیر جٹ کے نام سے جو ٹوئٹ کیا گیا ہے وہ جھوٹا ہے اوریہ گندی سیاست ہے جو کہ سیاسی جماعتوں کو بدنام کرنے کی ایک کوشش ہے ۔ اس طرح کے جعلی اکاؤنٹس سائبر کرائم میں آتے ہیں اور ان کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے ۔ فی الحال یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ عائشہ نذیر کے نام سے قائم دو ٹوئیٹر ہینڈلز میں سے اصلی اور جعلی ٹوئٹر ہینڈل کونساہے۔‎

You May Also Like

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے