عام انتخابات کب ہوں گے ، کاؤنٹ ڈاؤن کب شروع ہو رہا ہے؟

اسلام آباد( ویب ڈیسک)نگراں سیٹ اپ بنتے ہی انتخابات کی الٹی گنتی شروع ہو جائے گی، ادھر 31 مئی موجودہ حکومت کا آخری روز ہے جبکہ الیکشن شیڈول میں 45 روز باقی رہ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق الیکشن شیڈول یا پروگرام میں 45 روز رہ گئے ہیں اور اگلی نگراں حکومت

کے قیام میں آتے ہی الیکشن کمیشن بڑے انتخابی عمل کےلئے کوششیں تیز کر دے گا۔ عبوری سیٹ اپ آئینی طور پر 60 روز کیلئے ہو گا اور اس کی مدت میں توسیع نہیں ہو سکتی، اس کے چارج لینے کے فوراً بعد ہی الیکشن کمیشن انتخابی پروگرام لائے گا ، اس لیے کہ اسے مدت پوری ہونے سے پہلے انتخابات کرانا ہونگے ، الیکشن کمیشن کی تیاری کئی ماہ سے تیزی سے جاری ہے اور یہ توقع کی جا رہی ہے کہ نگراں سیٹ پُر ہوتے ہوئے وہ ہفتوں میں اس شیڈول کا اعلان کرے گا ، نگراں حکومت کے بننے سے پہلے الیکشن کمیشن آف پاکستان آئندہ انتخابات کے تمام مراحل پورے کرے گا ۔ انتخابات کے لئے الٹی گنتی یکم جون کو نگراں سیٹ اپ بننے پر جلد شروع ہو جائے گی 31 مئی موجودہ حکومت کا آ خری دن ہو گا اور اس سے پہلے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ وزیر اعظم کے لیے مشاورت کریں گے ، اگر وہ کسی نتیجے پر پہنچنے میں ناکام رہے تو پارلیمانی کمیٹی ایکشن میں آئے گی اور اگر یہ بھی کسی نتیجے پر نہ پہنچ پائی تو الیکشن کمیشن آف پاکستان مشاورت کرنے والے دونوں کی طرف سے بھیجے گئے ناموں میں سے منتخب کرے گا۔ (ذ،ک)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے