عامر خان چین کے بعد اب ترکی کی مہم پر!

بالی وڈ سٹار عامر خان چین میں اپنی کامیابی کا پرچم لہرانے کے بعد کیا اب ترکی میں اپنی شناخت بنانے کے لیے کوشاں ہیں؟

گذشتہ روز انھوں نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے ملاقات کی ہے۔ ترکی کے صدر کے دفتر نے اس ملاقات کی ایک تصویر جاری کی ہے۔

عامر خان اپنی فلم ’سیکرٹ سپرسٹار‘ کی تشہیر کے سلسلے میں ترکی کے دورے پر ہیں۔ اطلاعات کے مطابق وہ گذشتہ ہفتے استنبول آئے تھے۔

سنیچر کے روز ترکی کے ایوان صدر کے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل ’ترکی پریسیڈنسی‘ پر ایک تصویر پوسٹ کی گئی جس میں عامر خان اور صدر اردوغان نظر آ رہے ہیں۔

عامر خان اور زائرہ وسیمتصویر کے کاپی رائٹSPICE PR
Image captionفلم سیکرٹ سپرسٹار میں اداکار عامر خان ایک برقع پوش لڑکی کے لیے تحریک بنتے ہیں

یہ ملاقات دارالحکومت انقرہ میں ہوئی اور اس تصویر کے ساتھ یہ لکھا گیا: ‘صدر اردوغان ایوان صدر میں اداکار عامر خان کا استقبال کرتے ہوئے۔’

اس ملاقات کو اخلاقی اور خیرسگالی کی رسمی ملاقات کہا جا رہا ہے۔ صدر رجب طیب اردوغان سے قبل عامر خان نے ترکی کے وزیر ثقافت اور سیاحت نعمان قرتلمش سے ملاقات کی تھی۔

عامر خانتصویر کے کاپی رائٹSPICE PR
Image captionعامر خان کو بالی وڈ میں ‘مسٹر پرفیکشنسٹ’ کے نام سے پکارا جاتا ہے

خیال رہے کہ عامر خان کی فلم ’سیکرٹ سپرسٹار‘ ترکی میں بھی ریلیز کی جا رہی ہے۔

اس سے قبل عامر خان چین میں اپنی فلموں کی پروموشن کر چکے ہیں۔ ان کی فلم ’تھری ایڈیئٹس‘ اور ’پی کے‘ کی مقبولیت کے بعد فلم دنگل کی پروموشن کے لیے عامر خان کئی بار چین گئے تھے اور وہ وہاں کی سوشل میڈیا ویئیبو پر انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی سے زیادہ مقبول ہیں۔

اپنی آنے والی فلم میں عامر خان موسیقی کے سپرسٹار کا کردار ادا کررہے ہیں جو ایک نوجوان مسلم لڑکی کے خوابوں کو پورا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

فلم ’دنگل‘ سے سرخیوں میں آنے والی کشمیر کی اداکارہ زائرہ وسیم اس فلم میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔

زائرہ ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں جو برقع پہننے کے باوجود انٹرنیٹ پر سنگنگ سینسیشن بن جاتی ہیں۔

عامر خانتصویر کے کاپی رائٹGETTY IMAGES
Image captionعامر کے خان فلم تھری ایڈیئٹس میں اپنے دو ساتھی اداکاروں کے ساتھ

ادویت چندن کی ہدایت والی فلم ‘سیکرٹ سپرسٹار’ ہندوستان میں 20 اکتوبر کو ریلیز ہو رہی ہے۔

You May Also Like

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے