طویل عرصہ سے زیرحراست عزیربلوچ بارے بڑی خبرآگئی

کراچی (ویب ڈیسک)گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے بیرون ملک اثاثے پاکستان لانے کے لئے کوششیں شروع ہوگئی ہیں۔عزیز بلوچ کے کراچی سے لوٹے گئے کروڑوں روپے دبئی اور مسقط کے بینکوں میں جمع ہیں جبکہ بیرون ملک گھر،دفتراورگاڑیاں بھی موجودہیں۔گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے بیرون ملک اثاثے،حساس اداروں اور تفتیشی

حکام نے رقم پاکستان واپس لانے کی ٹھان لی۔دبئی کے چاربینک اکاونٹس میں دس لاکھ درہم ،دولاکھ درہم کی تین گاڑیاں بھی عزیربلوچ کی ملکیت ہیں۔ اس کے علاوہ مسقط میں پندرہ لاکھ درہم کی پراپرٹی، شارجہ میں بارہ لاکھ درہم کا گھرموجودہے۔عزیر بلوچ کا دبئی میں پانچ لاکھ درہم کا ایک آفس بھی ہے۔تفتیشی حکام کے مطابق تمام رقم بھتہ خوری اور قبضے کی زمینوں سے حاصل کی گئی جسے جلد واپس پاکستان لایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے