صف ماتم بچھ گئی ،پوراسعودیہ سوگوار

سعودی شاہی خاندان پر غموں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے ،صف ماتم بچھ گئی ،پوراسعودیہ سوگوار سعودی شاہی خاندان پر غموں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے ،صف ماتم بچھ گئی ،پوراسعودیہ سوگوار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی شاہی خاندان پر غموں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے ،صف ماتم بچھ گئی ،پوراسعودیہ سوگوارہوگیا،عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سعودی شہزادی العنود بنتِ متعائب بنت عبدالعزیز انتقال کر گئی ہیں ۔ سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی نے بھی ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔سعودی عرب کی رائل کورٹ کی جانب سےجاری ہونے والے اعلان میں کہا گیا ہے کہ سعودی شہزادی العنود بنتِ متعائب بنت عبدالعزیز انتقال کر گئی ہیں۔

ان کی نماز جنازہ آج سعودی دارالحکومت ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔ان کے انتقال کی خبر پورے سعودیہ عرب میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور سعودی شاہی خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا جارہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے