صدمے میں ہیں، انہیں 104 ڈگری کا بخارہ

صدمے میں ہیں، انہیں 104 ڈگری کا بخارہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان فلم انڈسٹری اورٹی وی کی معروف اداکارہ مائرہ خان کی بالی ووڈ اداکاررنبیرکپورکے ساتھ نیویارک میں صاویرمنظرعام پرآنے کے بعد ان پرخاصی تنقید کی جا رہی تو دوسری جانب بہت سے لوگ ان کی حمایت بھی کررہے ہیں۔اطلاعات ہیں کہ ماہرہ خان خود پر ہونےوالی تنقید سے سخت ذہنی

دباؤکا شکارہوکربیمار پڑگئی ہیں۔سوشل میڈیا پر ایک پاکستانی ویب سائٹ نے ماہرہ کی قریبی دوست فیہا جمشید کے حوالے سے بتایا ہے کہ ماہرہ کو 104 ڈگری بخارہے۔ویب سائٹ کے مطابق ماہرہ کی دوست فیہاجمشید کا کہنا ہے کہ ماہرہ گزشتہ 2 روز سے سخت صدمے میں ہیں، انہیں 104 ڈگری کا بخارہے۔اس کے علاوہ اداکارہ میرا سیٹھی نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ماہرہ فلم کے سیٹ پرنہیں آرہیں۔اداکارہ میرا سیٹھی نے اپنے انسٹا گرام پیج پر فلم ’’سات دن ‘‘ کی شوٹنگ کے دوران لی گئی ایک تصویر شیئرکی جس پر مداحوں نے کمنٹس کیے۔ ماہرہ کے ایک پرستار نے میرا سے پوچھا کہ کیا ماہرہ خان بھی آپ کے ساتھ ہیں اور کیا وہ ٹھیک ہیں؟۔جس پر میرا سیٹھی نے جواب دیا کہ پوچھنے کا شکریہ، ماہرہ سیٹ پر موجود نہیں ہیں اور ہم سب کوشش کر رہے ہیں کہ وہ شوٹنگ کیلئے آ جائیں۔

You May Also Like

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے