شیر ایک واری فیئر

شیر ایک واری فیئر ۔۔۔ سینیٹ انتخابات میں کامیابی کے بعد مریم نواز نے ایسی ٹویٹ کر دی کہ جیالے اور ٹائیگرز آگ بگولہ ہو گئے شیر ایک واری فیئر ۔۔۔ سینیٹ انتخابات میں کامیابی کے بعد مریم نواز نے ایسی ٹویٹ کر دی کہ جیالے اور ٹائیگرز آگ بگولہ ہو گئے

لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن آج سینیٹ میں بھی بھرپور کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے اور ملک میں کئے جانے والے تمام بے بنیاد دعوے اپنے منطقی انجام کو پہنچ چکے ہیں اور اب سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سینیٹ الیکشن 2018ء میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری اور پنجاب اسمبلی میں کلین سویپ پراظہارتشکرکرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ رب العالمین۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں الحمدللہ رب العالمین ،شیرفیئرکانعرہ لگا دیا۔ انہوں نے کہا کہ جس کیساتھ اللّہ کی مدد ہواس کودنیا کی کوئی طاقت،کوئی سازش نہیں روک سکتی،روک سکوتوروک لو۔ ماشاءاللہ اب مسلم لیگ ن سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے۔ واضح رہے سینٹ انتخابات میں غیرسرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔جس کے مطابق فاٹا میں4 آزاد امیدوار جن میں ہدایت اللہ، ہلال الرحمن ،شمیم آفریدی اور مرزا آفریدی سینیٹرز منتخب ہوگئے ہیں۔ان امیدواروں میں کوئی بھی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں رکھتا۔

دوسری جانب پنجاب سے سینیٹ کی گیارہ نشستوں پرمسلم لیگ ن کے امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں۔ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پراسحاق ڈار اور حافظ عبدالکریم، خواتین کی نشستوں اور اقلیتی نشست پربھی مسلم لیگ ن برتری سے کامیاب ہوگئی۔اسی طرح جنرل نشستوں پربھی ن لیگ آگے ہے۔ جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوارچوہدری سرور44ووٹ لیکرجنرل نشست پرکامیاب ہوگئے ہیں۔ پنجاب اسمبلی سے ن لیگ کے سات ارکان میں جنرل نشست پر6 امیدوار کامیاب ہوئے۔ جن میں آصف کرمانی،

رانا مقبول احمد، زبیر گل، شاہین خالد بٹ، بھی کامیاب ہوگئے۔ اسی طرح سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارپنجاب سے ٹیکنوکریٹ اورمشاہد حسین سید اسلام آباد سے سینیٹرمنتخب ہوگئے ہیں۔اسی طرح سندھ اسمبلی میں جنرل نشستوں پرپیپلزپارٹی کے رضا ربانی، مولا بخش چانڈیو،محمد علی جاموٹ اورمرتضیٰ وہاب جبکہ ٹیکنوکریٹ کی نشست پرسیکندرمیندرواقلیتی نشست پر انورلال ڈین، خواتین کی نشست پرکرشنا کوہلی کامیاب ہوگئے۔ بلوچستان سے آزاد امیدوار احمد خان اورصادق سنجرانی، انوار الحق کاکڑ، جبکہ جے یو آئی کے مولوی فیض محمد، پشتونخوا میپ کےامیدواریوسف کاکڑبھی سینیٹرز منتخب ہوگئے ہیں۔

اسی طرح خیبرپختونخوا سے تحریک انصاف کی امیدوار مہر تاج روغانی کامیاب ہوگئی ہیں اورسینیٹربن گئی ہیں۔ واضح رہے سینیٹ انتخابات کیلئےپولنگ کا عمل صبح 9 بجے شروع ہوا۔جوکہ بلاتعطل شام 4 بجے تک جاری رہا۔ سینیٹ انتخابات میں ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے صوبائی اسمبلیوں میں عمومی نشستوں سمیت ٹیکنوکریٹ ،خواتین اور اقلیتی نشستوں پراپنے اپنے امیداوارکھڑے کیے۔ (ذ،ع)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے