شیخ رشید کا دھماکہ خیز انکشاف

راولپنڈی(ویب ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ الیکشن سر پر ہیں لیکن ووٹرز لسٹوں سے پورے پورے صفحے ہی غائب ہیں ، لیاکن کمیشن کو تحریری اعتراضات بھیج دیا ، قومی انتخابات کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوار کیلئے ان سے زیادہ محنت کر رہا ہوں۔

پاکستان کی معیشت زبوں حالی کا شکار ہے، ڈالت کی ایک روپے قیمت بڑھنے سے پاکستان کا قرضہ بلین روپے بڑھ جاتا ہے۔ بے شمار مسائل کا سامنا ہے ، وہ گزشتہ روز جوڈیشل کملیکسک راولپنڈی میں انصاف لائرز فارم کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے، شیخ رشید نے کہا کہ افسوس ہے شیخوں کے پیسوں سے لگے پینا فلیکس مجسٹریٹ اتار کر لے گئے، دنیا میں سب سے مشکل کام ووٹ مانگنا ہے راولپنڈی کے تینوں حلقوں سے قلم دوات اور بلا جیتے گا، علاوہ ازیں ڈھوک حسو میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مخالفین الیکشن سے بھاگنے کے بہانے ڈھونڈ رہے ہیں، لال حویلی کے باہر جو کچھ ہوا وہ قابل مزمت اور افسوسناک ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق منگل کو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی کے حلقہ این اے 60 اور این اے 62 سے انتخابات میں حصہ لینے کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔راولپنڈی سے کاغذات جمع کرانے میں تو وہ سب پر سبقت لے گئے ہیں لیکن کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر ان کے بیانیہ چیخ چیخ کر کہہ رہا تھا کہ وہ انتخابات کا التواء چاہتے ہیں لیکن یہ بار اپنے سر بھی نہیں لینا چاہتے۔

ان کا کہنا تھا انتخابات ملتوی ہو نے چاہئیں اور 25 جولائی کسی طور پر انتخابات کے لئے درست تاریخ نہیں ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے کاغذات جمع کرا دئے مگر ابھی تک ووٹر لسٹیں موجود نہیں ہیں حلقہ بندیوں کا فیصلہ نہیں ہوا۔میری چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ اتنی گرمی میں خواتین کیسے ووٹ کاسٹ کرینگی۔جب پچاس ڈگری تک درجہ حرارت ہوگا۔ اس قدر شدید گرمی میں کون تین سے چار گھنٹے لائن میں کھڑا ہوگا۔اگر 25 جولائی کو انتخابات ہوئے تو یہ ملکی تاریخ کے سب سے کم ٹرن آئوٹ والے انتخابات ہوں گے۔ انہوں نے کہا اس صورت میں ہمیں ٹینٹ لگانے اور پانی کا بندوبست کرنا ہوگا۔ عام آدمی کے بس کی بات نہیں ہے کہ چار چار گھنٹے قطاروں میں کھڑے رہیں۔پنڈی میں پانی نہیں لوڈشیڈنگ بھی جاری ہے۔ یہاں وہ اپنے مطلب پر آہی گئے اور کہا کہ اگر 15 بیس دن انتخابات تاخیر ہوجائے تو کوئی قباحت نہیں۔یہ الگ بات ہے کہ اگست میں بھی گرمی اتنی ہی شدید ہوتی ہے۔ موسم شدید ہے لوگوں کی سہولت کا الیکشن کمیشن انتظام کی اجازت دی جائے۔امیدواروں کو اجازت دی جائے کہ ووٹرز کے لئے پولنگ اسٹیشن پر پانی اور شامیانے کا انتظام کر سکیںاگر ایسا نہ ہوا تو اس الیکشن میں سب سے کم ٹرن آوٹ رہے گا۔تاہم جب اس موقع پر ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ انتخابات ملتوی کرانا چاہتے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ الیکشن وقت پر ہی ہوں۔ اس موقع پر شیخ رشید نے عمران خان سے بھی شکوہ کرڈالا،، بولے خان صاحب سے طے تھا کہ راولپنڈی کی صوبائی نشستوں پر مجھ سے مشاورت کے تحت ٹکٹ جاری کریں گے لیکن تاحال میرا مشورہ نہیں لیا گیا۔لیکن شائد وہ بھول گئے کہ ایک بار پہلے بھی انہوں نے شکوہ کیا تھا تو عمران کا جواب تھا کہ شیخ صاحب کپتان اپنی منصوبہ بندی خود کرتا ہے۔(ف،م)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے