شاہ رخ خان بچپن کی پسند ہیں

بولی وڈ کی ورسٹائل اداکارہ کالکی کوچلن کا شمار ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے، جنہوں نے کم عرصے میں اچھی اداکاری کی وجہ سے شہرت حاصل کی۔

’یہ جوانی ہے دیوانی‘ اور ’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘ جیسی فلموں میں منفرد کردار ادا کرنے والی کالکی کوچلن بھی دیگر نئی اداکاراؤں کی طرح بولی وڈ خانز یعنی شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کی دیوانی نکلیں۔

فلم ’دیو ڈی‘ سے کیریئر کی شروعات کرنے والی کالکی کوچلن نے ویسے تو اب تک رنبیر کپور جیسے چاکلیٹی ہیروز کے ساتھ بھی کام کیا ہے، تاہم ان کی خواہش ہے کہ انہیں کبھی خانز کے ساتھ بھی کام کرنے کا موقع ملے۔

ممبئی ٹائمز کے مطابق بولی وڈ کے کس خان کے ساتھ کرنےسے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کالکی کوچلن نے ایک خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وہ تینوں خانز کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی، تاہم اگر ان سے ان کا پسندیدہ خان پوچھا جائے تو وہ ’شاہ رخ خان‘ کا نام لیں گی۔

کالکی کوچلن نے وضاحت کی کہ شاہ رخ ان کے بچپن کی پسند ہیں، انہوں نے ان کے ساتھ حقیقی زندگی میں چند ملاقاتیں بھی کی ہیں، وہ بہت دلکش ہیں‘۔

انہوں نے شاہ رخ کو دلکش قرار دیا—فوٹو: انسٹاگرام
انہوں نے شاہ رخ کو دلکش قرار دیا—فوٹو: انسٹاگرام

ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ وہ نئے اداکاروں میں رنبیر کپور کے ساتھ کام کرتے ہوئے بہتر نظر آتی ہیں۔

انہوں نے رنبیر کپور کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ نیچرل اداکار ہیں، انہیں ان کے ساتھ کام کرنا اچھا لگتا ہے۔

پسند کے فلم ڈائریکٹر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ ہدایت کار وشال بھردواج کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی، انہوں نے ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ سینما آرٹ کا حسین حصہ ہیں، وہ نہ صرف بہتر کہانی لکھتے ہیں، بلکہ موسیقی بھی ترتیب دیتے ہیں، وہ بہت ہی دلچسپ ہیں‘۔

ساتھ ہی اداکارہ نے وکرما دتا موٹوانی کے ساتھ بھی کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ کالکی کوچلن کی آنے والی فلم ’جیا اور جیا‘ کی شوٹنگ حال ہی میں مکمل ہوئی ہے، ان کی یہ فلم رواں ماہ 27 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

’جیا اور جیا‘ میں ان کے ساتھ ریچا چڈا بھی نظر آئیں گی، ان کی دوسری فلم ’ربن‘ آئندہ ماہ نومبر میں ریلیز ہوگی۔

کالکی کوچلن نے ’یہ جوانی ہے دیوانی، زندگی نہ ملے گی دوبارہ، مارگریٹا ود اے اسٹرا، نیکڈ، اے ڈیتھ ان دی گنج، ہیپی اینڈنگ، ایک تھی ڈائن، مائی فرینڈ پنٹو اور دئٹ گرل ان ییلو بوٹس‘ جیسی کمرشل اور فیچرز فلموں سمیت متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے