شاہد خاقان عباسی اور کلثوم نواز کی بھی چھٹی

پاکستانی سیاست میں زلزلہ، نواز شریف کے دوبارہ نا اہل ہوتے ہی ، شاہد خاقان عباسی اور کلثوم نواز کی بھی چھٹی۔۔۔۔ (ن) لیگ ہل کر رہ گئی ۔۔۔۔ اسلام آباد( مانیٹرگ ڈیسک) نواز شریف کی پارٹی صدارت سےنا اہلی کے بعد تمام فیصلے کالعدم قرار دے دئیے گئے۔ مسلم لیگ ن کے امیدواروں

کےسینیٹ کے ٹکٹ منسوخ ہو گئے۔ شاہد خاقان عباسی کی تقرری ، کلثوم نواز اور لودھراں کے ضمنی انتخابات پر بھی سوالیہ اٹھ گیا۔سپریم کورٹ کے فیصلے کا اس پر کیا اثر ہوگا سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے انتخابی اصلاحات کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے،سپریم کورٹ نے الیکشن ایکٹ کی شق 203 کوکالعدم قراردے دیا،آرٹیکل 62،63کے تحت نااہل شخص پارٹی صدارت کیلئے نااہل ہے،نوازشریف پارٹی صدرکے عہدے کیلئے نااہل قرارکردیے گئے،

جس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے نوازشریف کے بطورپارٹی صدرتمام فیصلے بھی کالعدم قرار دے دیے ہیں۔اس کے بعد سابق وزیراعظم کے بطور پارٹی صدر سینیٹ انتخابات کے امیدواروں کی نامزدگی کالعدم ہوگئی اور مسلم لیگ (ن) کے تمام امیدواروں کے ٹکٹ منسوخ ہوگئے۔اس کے ساتھ ہی سیاسی حلقوں می یہ سوال بھی اٹھنے لگے کہ اگر بطور پارٹی صدر نواز شریف کے تمام فیصلے کالعدم ہوں گے تو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی وزارت

اعظمیٰ اور اسی دوران ہونے والے ضمنی انتخابات میں فاتح مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا مستقبل کیا ہوگا۔ اب اس فیصلے کے مزید اثرات کیا ہوں گے یہ تو آنے والا وقت ہی طے کرے گا۔ دوسری جانب نواز شریف کی بطور پارٹی صدر نااہلی کے بعد سیاست کے ایوانوں میں ہلچل مچ گئی۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف سے رابطہ کر لیا ۔ وزیر اعظم ہاوس میں مسلم لیگ ن کے سرکردہ رہنماوں کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے انتخابی اصلاحات کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے،

سپریم کورٹ نے الیکشن ایکٹ کی شق 203 کوکالعدم قراردے دیا،آرٹیکل 62،63کے تحت نااہل شخص پارٹی صدارت کیلئے نااہل ہے،نوازشریف پارٹی صدرکے عہدے کیلئے نااہل قرارکردیے گئے،جس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے نوازشریف کے بطورپارٹی صدرتمام فیصلے بھی کالعدم قرار دے دیے ہیں۔اس کے بعد سابق وزیراعظم کے بطور پارٹی صدر سینیٹ انتخابات کے امیدواروں کی نامزدگی کالعدم ہوگئی اور مسلم لیگ (ن) کے تمام امیدواروں کے ٹکٹ منسوخ ہوگئے۔نواز شریف کی بطور پارٹی صدر نااہلی کے بعد سیاست کے ایوانوں میں ہلچل مچ گئی۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف سے رابطہ کر لیا ۔سپریم کورٹ کے فیصلے اور مستقبل کی حکمت عملی پر بات چیت ہوئی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ہاوس میں مسلم لیگ ن کے سرکردہ رہنماوں کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے