س ن لیگی وزیر کو ہم اسٹیج پر بلوا کر ہی گولی مروا دیں گے ۔۔ مولانا خادم حسین نے اینکر کے چہرے کا رنگ اڑا دیا ۔۔ سیدھی قتل کی دھمکی


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولاناخادم حسین رضوی سے نجی ٹی وی کے پروگرام میں اینکرنے سوال کیاکہ کہاجارہاہے کہ آپ کوکسی نے یہاں لاکربٹھایاہے آپ اپنی مرضی سے یہ دھرنانہیں دے رہے ۔جس کے جواب میں خادم حسین رضوی نے کہاکہ جس کسی نے بھی یہ کہاہے اس کوہمارے سامنےلایاجائے ہم یہاں ہی بیٹھے ہیں کہیں بھاگ
نہیں رہے ۔ہم ن لیگ کے وزیرکوبھی دعوت دیتے ہیں ان کاسب سے بڑاجوکارندہ ہے جس کے پاس یہ خبرہے میں اس کواپنی حفاظت میں لے کرآئوں گااوراس کوحفاظت کے ساتھ اس کے گھرچھوڑوں گایہ آکرسپیکرمیں بتادےکہ کس نے ہمیں بھیجاہے۔تاکہ قوم کوپتاچلے اورقوم ہمیں گولی مارے۔فراڈیوحضورؐ کے نام پرفراڈ کرتے ہواوراگریہ بات نہیں ہے توپھرہم اس کوسٹیج پرہی گولی مروادیں گے ۔واضح رہے کہ تحریک لبیک یارسول اللہ اورسنی تحریک کادھرناجاری ہے اوران مذہبی جماعتوں کامطالبہ ہے کہ قانون رسالت میں ترمیم کرنےو الے وزیرقانون زاہدحامدکوجب تک برخاست نہیں کیاجاتاہم اس وقت تک دھرناجاری رکھیں گے۔

You May Also Like

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے